بھٹکل:18/نومبر (ایس او نیوز) عرصہ دراز سے فاریسٹ زمین کو اتی کرم کرتے ہوئے اپنی زندگی تعمیر کرنے والوں کے ساتھ حکومت انصاف نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کرناٹکا پرانت رئیت سنگھ بھٹکل کے ممبران نے جمعہ کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
کسانوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پچھلے کئی برسوں سے لگاتار میمورنڈم اور درخواستیں دی جارہی ہیں لیکن کوئی بھی اس پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت کے سامنے میمورنڈم کی ڈھیر ہے، ہر حکومت کسانوں کی مانگوں کو پورا کرنے کے بجائے وعدوں اردوں سے ہی انہیں بہلاکر بے وقوف بنا رہے ہیں۔ حکومتوں کی کسان مخالف پالیسیوں سے کسان مایوس اور بیزار ہوگئے ہیں۔ احتجاجیوں نے فاریسٹ اتی کرم داروں کے مسائل کا ازالہ نہیں کیا تو آئندہ دنوں میں بہت بڑے انقلاب برپا کرنے کی دھمکی دی ۔ شہر کے سرکٹ ہاؤس میں جمع ہوئے کسان سنگھ کے ممبران ریلی کی شکل میں اے سی دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولس نے انہیں روک کر اپنی تحویل میں لیا۔ تھوڑی دیر بعد انہیں رہا کردیا۔ سی پی آئی ایم لیڈران سبھاش کوپی کر، ماستی نائک، کرناٹکا پرانت سنگھ بھٹکل کے سنچالک